اسلام نے عقدِ تبرع کی صورت میں نفع و زیادتی کا مطالبہ کرنے کی ممانعت کی ہے، اور قرضِ حسنہ عقدِ تبرع ہی کی صورت ہے
سحری کرنا عبادت اور باعثِ برکت و ثواب ہے، البتہ اگر کوئی شخص سحری کے وقت بیدار نہیں ہوسکا یا با امرِ مجبوری سحری کا اہتمام نہیں کر سکا تو سحری کھائے بغیر بھی روزہ رکھ سکتا ہے
بادی النظر میں معلوم ہوتا ہے کہ یہ معاملہ کرنے والے افراد جعلی کمپنیاں بنا کر اور جھوٹ بول کر لوگوں سے پیسہ ہتھیا رہے ہیں
عشرہ محرم میں شادی کرنے کی شرعاً ممانعت نہیں مگر شہدائے کربلا کے غم میں ایسا نہیں کیا جاتا
دورانِ نمازِ باجماعت صفوں میں بڑے افراد کے ساتھ چھوٹے بچے بھی کھڑے ہو جائیں تو نماز کی ادائیگی میں کوئی فرق نہیں آتا۔ ویسے بھی سمجھدار بچہ بڑوں کے ساتھ کھڑا ہوگا تو اس کی تربیت ہوگی۔
طلاقِ رجعی کی عدت کے دوران رجوع نہ کرنے کی صورت میں عدت مکمل ہونے پر طلاق بائن واقع ہو جاتی ہے
رسول اللہ ﷺ کی زیارت برحق ہے، مگر خواب اور اس کی تعبیر الگ الگ معاملے ہیں۔ دنیا کے امور حقیقت کی بنیاد پر طے کیے جانے چاہیئں، خوابوں کی بنیاد پر نہیں۔
ولادت شریف مکہ مکرمہ میں وقت طلوع فجر بروز دو شنبہ شب دوازدھم ربیع الاول عام الفیل کو ہوئی جمہور علماء کا قول یہی ہے۔
بعض صورتوں میں پرانی مسجد کی زمین کو بیچ کر اس کی رقم سے دوسری جگہ نئی مسجد بنانا جائز ہے۔
روزے کے مقاصد میں تقوی کا حصول، نعمت کا شکر ادا کرنے پر آمادگی، نفس کو مغلوب کرنا اور شہوت کو کم کرنا، مساکین پر شفقت و مہربانی اور بذریعہ روزہ اللہ تعالیٰ سے خاص اجر کا حصول شامل ہیں۔
رشتے داروں کی بے اعتنائی اور زیادتی کے باوجود ان سے حسن سلوک کا ہی حکم دیا گیا ہے
اگر دینے والا کسی جائز خدمت کے عوض اپنی مرضی سے ہدیہ دیتا ہے تو لینا جائز ہے
کسی مسلمان کی قبر پر پھول ڈالنا یا سبز ٹہنی ڈالنا مسنون ہے روشنی کے لیے چراغاں کرنا بھی کار خیر ہے
اگر خاوند حقِ زوجیت ادا کرنے کے قابل نہ ہو تو بیوی بذریعہ عدالت اس سے آزادی کا مطالبہ کرے، حاکم اسے ایک سال کی مہلت دے
بچے کے ختنہ کے موقع پر شریعتِ مطاہرہ میں ضیافت کے اہتمام کا لزوم ہے نہ ممانعت کی کوئی دلیل ملتی ہے۔
جب قرآن مجید پڑھا جائے اسے خاموشی سے سنا جائے، اس لیے ضروری ہے کہ جو تلاوت قرآن مجید کی محفل میں شامل ہو یا ریکارڈ شدہ تلاوت چلائے تو وہ قرآن مجید کو خاموشی سے سنے ورنہ گناہگار ہوگا۔
فریقِ ثانی کی ضروری جانچ پڑتال کے بعد اعتماد کی فضاء قائم ہونے پر تصویر بھیجنے میں کوئی مذائقہ نہیں
بیوی کو فقہ کی تعلیم دیتے ہوئے پڑھائے ’انتِ طالق‘ تو طلاق واقع نہ ہوگی
مذکورہ چھ بیٹوں کے علاوہ کوئی اولاد نہیں ہے اور کوئی مزید وارث بھی نہیں ہے جائیداد انہی چھ بیٹوں میں تقسیم ہوگی
سرکاری ملازمین جو تنخواہ لیتے ہیں وہ سود نہیں بلکہ حقِ محنت ہے
اہلِ علاقہ اپنے معاشرتی معاملات کے حل اور اپنے عوام کی تعلیم و تربیت کیلئے نمائندے چننے کا حق رکھتے ہیں۔ جس طرح حکومتی نمائندے چنے جاتے ہیں اسی طرح مسجد کیلئے امام و خطیب اور متولی کا چناؤ بھی اہلِ علاقہ کا حق ہے
ڈارپ شپنگ جائز ہے مگر اس میں چند شرائط کو ملحوظ رکھنا ضروری ہے۔
مشت زنی قرآن و حدیث کے دلائل، آئمہ کے اقوال، جمہور فقہاء کے اجماع اور اسلام کے پاکیزہ مزاج کی رو سے حرام، ناجائز اور ممنوع عمل ہے
غصہ کی بعض حالتوں میں طلاق یا کوئی بھی معاملہ واقع نہیں ہوتا کیونکہ یہ پاگل پن اور جنون کی حالت ہوتی ہے
امام حسین علیہ السلام کسی صورت محاذ آرائی کے ارادے سے مدینہ منورہ سے روانہ نہیں ہوئے تھے۔
شہدائے کربلا کا ہر سال سوگ نہیں منایا جاتا ہے بلکہ ان کی یاد میں غم کا ظہار کیا جاتا ہے۔ غم کا یہ اظہار رسول اللہ ﷺ کی سنت ہے
اگر سنتیں ادا کرنے والا فجر کی سنتیں ادا کرکے جماعت کے ساتھ مل سکتا ہو تو سنتیں پڑھ لے
سیدہ زینب دمشق سے مدینہ منورہ گئی تھیں، وہاں سے مصر کیلئے نکلیں اور جب مقامِ کربلا سے گزریں تو آپ کو سانحہ کربلا کے وہی واقعات یاد آگئے جس سے آپ بیمار ہوگئی، اسی تکلیف میں آپ مصر پہنچیں اور کچھ عرصے میں ہی آپ کا انتقال ہوگیا۔
کوئی بھی قومی یا عالمی تہوار جو منکراتِ شرعیہ سے خالی ہو اور اِسکے غیر شرعی ہونے پر اطمنان ہو تو اس میں شریک ہونے میں کوئی حرج نہیں
اذان سے پہلے درودِ پاک پڑھنے کی ممانعت نہیں، اگر کوئی پڑھے تو باعثِ برکت ہے نہ پڑھے تو گناہ نہیں ہے
ابھی ایسے حالات نہیں ہیں کہ موجودہ دور کو دجال کے خروج کا زمانہ کہا جائے۔ ابھی بہت سی نشانیاں باقی ہیں جن کے وقوع کے بعد دجال نکلے گا یا دیگر فتنے ظاہر ہوں گے۔
رسول اللہ ﷺ کے مبارک زمانے اور صحابہ و تابعین کے ادوار میں نیکی کا غلبہ تھا۔ لوگ مجموعی طور پر سادہ اور نیکی پسند تھے۔ خیر و بھلائی کا رجحان غالب تھا
دھوکہ بازی سے ویڈیوز پر کلک لینا سخت ناپسندہ اور گناہ ہے۔ ایسی دھوکے بازی سے ہونے والی کمائی بھی حرام ہے
یہ مبارک خواب ہے، اس کی تعبیر یہ ہے کہ متوفی کے کسی صدقہ جاریہ کے باعث یا ورثاء کے کسی نیک عمل کے ایصالِ ثواب سے مردے کو کسی گناہوں کی معافی ملی ہے
فوت شدگان پر بھیجا گیا سلام یقیناً ان تک پہنچتا ہے، اگر ایسا نہ ہوتا تو رسول اللہ ﷺ اہلِ قبور کو مخاطب کر کے انہیں سلام نہ کرتے اور نہ ایسا کرنے کا حکم دیتے
مسجد کا نام ’’جنة الأقصى‘‘ رکھنا جائز ہے۔ یہ نام رکھنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
قیامت کے دن ہر شخص سے اُس کے اپنے عمل کے بارے میں سوال ہوگا
بچوں کو زیورات دینے کی بجائے ان زیورات سے کاروبار کریں اور جو آمدن ہو ان بچوں پر خرچ کریں، یہی ان کا حق ہے
حالتِ ایمان میں وفات پانے والے کیلئے ایصالِ ثواب کرنا جائز مگر اس کے نام پر شعبدہ بازی ممنوع ہے
جب دورانِ نماز ایسی گہری نیند آ جائے جس سے اعضائے بدن ڈھیلے پڑ جائیں تو وضو ٹوٹ جاتا ہے
جب کسی عورت کو طلاق ہو جائے یا اس کا شوہر فوت ہو جائے تو ایسی عورت کو عدت کے بعد نئے نکاح سے منع کرنا جائز نہیں ہے۔
خون یا پیشاب کے ساتھ سورہ فاتحہ، قرآنِ مجید کی کوئی آیت یا مقدس کلمات لکھنا قطعاً جائز نہیں ہے۔ یہ مقدس کلمات کی توہین ہے۔
زکوٰۃ کی رقم بطور اجرت دینے سے زکوٰۃ کا فریضہ ادا نہیں ہوگا، بلکہ صاحبِ استطاعت پر ہنوز واجب الاداء رہے گا