اسلام کے بنیادی عقائد اور ضروریاتِ دین کے قائلین اور اہلِ قبلہ میں سے ہونے کے مدعین کو دائرۂ اسلام سے خارج سمجھنا یا معاشی مقاطعہ کرنا جائز نہیں
اسلام میں اگرچہ تکبر کی مذمت آئی ہے مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ انسان خود کو ذلالت پر پیش کر دے۔ تکبر اور ذلت دونوں انتہائیں ہیں، ان میں حدِاعتدال کو اپنانا ہی درست اور اسلام کا مطلوب رویہ ہے۔
مرحومین کے ایصالِ ثواب کیلئے واٹر فلٹریشن کولر کا اہتمام کرنا تو یقیناً یہ مرحومین کیلئے راحت کا باعث بنے گا اور انہیں فائدہ دے گا
فتح مشکلات اور ازالۂ آفات و بلیات کے لئے یہ آیات کاشفات الضراور فاتحات البرکۃ ہیں۔ ان کی برکت سے اللہ تعالیٰ کی خاص رحمت نصیب ہوتی ہے
پانچ صورتوں میں خاندانی منصوبہ بندی جائز ہے، تاکہ ماں اور بچے کی زندگی اور صحت محفوظ رہے اور والد کا دین محفوظ رہے۔
حرام کے ثبوت کے ذرائع پانچ ہیں: لفظِ حرام اور اس کے مشتقات، نفی حلت، صیغہ نہی، لفظِ اجتناب، عقوبت کا تعین
مرد کے لیے ستر ناف سے لے کر گھٹنوں تک کا بدن اور عورت کے لیے چہرہ، ہاتھ اور پاؤں کے علاوہ تمام بدن کا چھپانا ضروری ہے
بچہ اسی کی طرف منسوب کیا جائے گا جس کے بستر پر پیدا ہوا اسی سے نان و نفقہ لے گا اور اس کی وراثت سے حصہ بھی پائے گا
کسی بھی فرد، ادارے یا بینک کو معینہ مدت کے لیے رقم دے کر اس پہ متعین (specified) اضافہ وصول کرنا شریعتِ اسلامی کی رو سے ناجائز ہے
مریض کے زیرِ ناف بال اس کا بھائی یا بیٹا اور مریضہ کے زیر ناف بال اس کی بہن یا بیٹی صاف کرسکتی ہے
علوی، ہاشمی، عباسی یا قریشی کو زکوٰۃ دینا جائز نہیں مگر ان کیلئے فنڈ قائم کیا جائے جہاں زکوٰۃ کے علاوہ رقوم ہوں
اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کے ہاں لڑکا پیدا ہوا ہے اور کوئی لے گیا ہے تو اس کی تعبیر ہے کہ صاحب خواب بیمار ہو گا
ذمی ایک فقہی اصطلاح ہے، جو ایسے غیرمسلموں کیلئے استعمال ہوتی ہے جو اسلامی ریاست کی امان میں رہتے ہوں اور اُنہوں نے شرائطِ ذِمّہ کو قبول کیا ہو
احناف کے نزدیک نامرد شوہر سے اگر خلوت صحیحہ ثابت ہو جائے تو جدائی کی صورت میں بیوی پر عدت پوری کرنا واجب ہوگا
دینِ اسلام نے صلۂ رحمی اور رشتہ داروں کے ساتھ حسنِ سلوک کا درس دیا ہے اور اس سلسلے میں سگے اور سوتیلے کی کوئی تفریق نہیں کی
راجح قول کے مطابق عورت کی آواز کا پردہ نہیں ہے، فقہاء کرام نے اسے فتنہ کے اندیشے کے سبب خلاف اختیار قرار دیا ہے۔
ایسی جگہ کو وقفِ مسجد کے حکم میں شمار نہیں ہوگا، اس جگہ کو بعد میں بیچ سکتے ہیں اور دیگر مقاصد کے لیے استعمال میں بھی لا سکتے ہیں۔
نماز جنازہ ایک دعا ہے دوبارہ پڑھ بھی لی جائے تو کوئی حرج نہیں ہے۔ قرآن وحدیث میں نماز جنازہ دوبارہ پڑھنے کی ممانعت پر کوئی نص وارد نہیں ہوئی ہے
اس کا کفارہ یہ ہے کہ آدمی سچے دل سے ندامت و پشیمانی کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے حضور توبہ و استغفار کرے
اگر امام نے چوتھی تکبیر آہستہ آواز سے کہہ دی ہے تو نماز جنازہ بلا کراہت ہو گئی ہے
اسلامی ضابطۂ حیات ہر قسم کی چوری، خیانت اور دھوکہ دہی کو ممنوع قرار دیتا ہے
یت الخلاء، حمام اور غسل خانے جنات و شیاطین کے مسکن ہیں، مگر حمام یا باتھ روم میں کپڑے لٹکانے کی شرعاًکوئی ممانعت نہیں ہے
علماء نے الٹا لباس پہننے کو ناجائز شمار کیا ہےکیونکہ اس میں انسان کی تحقیر ہوتی ہے اور وہ لوگوں کی نگاہ میں ذلیل ہوتا ہے
جب کسی شخص کو طلاق دینے پر انتہائی مجبور کیا جائے تو اس کی دی ہوئی طلاقیں واقع نہیں ہوتیں