Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - جس جگہ بچہ پیشاب کردے وہاں‌ نماز ادا کرنے کا کیا حکم ہے؟

جس جگہ بچہ پیشاب کردے وہاں‌ نماز ادا کرنے کا کیا حکم ہے؟

موضوع: طہارت   |  نماز

سوال پوچھنے والے کا نام: امتیاز علی       مقام: بہاولپور

سوال نمبر 3784:
السلام علیکم! بچے اکثر کارپٹ پر پشاب کر دیتے ہیں۔ خشک ہونے کے بعد اس جگہ جائے نماز بچھا کر نماز پڑھنا جائز ہے؟ یا کارپٹ‌ دھونا پڑے گا؟

جواب:

اگر بچے نے کارپٹ پر پیشاب یا پاخانہ کیا ہے اور نجاست کارپٹ میں جذب ہوگئی ہے تو اس جگہ نماز ادا کرنے کے لیے اسے دھونا ضروری ہے، ورنہ اس جگہ نماز نہیں ہوگی۔ لیکن اگر نجاست کارپٹ میں جذب نہیں ہوئی اور اوپر والی سطح پر ہی رہی ہے تو گیلے کپڑے سے اس جگہ کو اچھی طرح صاف کردیں اور خشک ہونے پر وہاں نماز ادا کرنے میں کوئی حرج نہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری

تاریخ اشاعت: 2016-02-11


Your Comments