اقامت کھڑے ہو کر پڑھنا سنت ہے یا بیٹھ کر؟


سوال نمبر:1659
مجھے یہ معلوم کرنا تھا کہ اقامت کے وقت بیٹھ کر یا کھڑے ہو کر اقامت پڑھنے میں دونوں میں سے خلاف سنت عمل کونسا ہے؟

  • سائل: اسلاممقام: انڈیا
  • تاریخ اشاعت: 19 اپریل 2012ء

زمرہ: اذان  |  اقامت  |  نماز

جواب:

کھڑے ہو کر کہنا سنت ہے اور بیٹھ کر اقامت کہنا خلاف سنت ہے۔ مکبر یعنی اقامت پڑھنے والا خود تو کھڑے ہو کر اقامت پڑھے گا، باقی امام ومقتدی بیٹھ کر سنیں اور حی علی الصلاۃ پر کھڑے ہوں، یہی سنت ہے،  اس کے خلاف کرنا خلاف سنت ہے۔ فرمان نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے :

’’قوموا اذا رأيتمونی‘‘

مجھے دیکھ کر کھڑے ہوا کرو۔

صحيح بخاری جلد 1 : 89

عمدة القاری جلد 5

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری