مؤذن میں کن صفات کا ہونا ضروری ہے؟


سوال نمبر:381
مؤذن میں کن صفات کا ہونا ضروری ہے؟

  • تاریخ اشاعت: 26 جنوری 2011ء

زمرہ: اذان  |  عبادات

جواب:

مؤذن میں درج ذیل صفات کا ہونا ضروری ہے :

مرد ہو، عاقل ہو، نیک ہو، نمازوں کے اوقات کو پہچانتا ہو، باعزت ہو، لوگوں کو تنبیہہ کر سکتا ہو یعنی لوگوں میں اس کا اتنا وقار ہو کہ لوگ اس کی سخت باتیں سن سکیں، پابندی سے اذان کہتا ہو، رضائے الٰہی اور حصولِ ثواب کی خاطر اذان دیتا ہو۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔