Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - اگر کسی عورت کو دورانِ عمرہ ماہواری ہوجائے تو وہ کیا کرے؟

اگر کسی عورت کو دورانِ عمرہ ماہواری ہوجائے تو وہ کیا کرے؟

موضوع: حیض   |  عمرہ کے مسائل

سوال پوچھنے والے کا نام: حاجی بوستان مرزا       مقام: سعودی عرب

سوال نمبر 3359:
السلام علیکم! میرا سوال یہ ہے کہ اگر کسی عورت کو دورانِ عمرہ ماہواری ہوجائے تو وہ کیا کرے؟

جواب:

حائضہ عورت دورانِ حیض عمرہ یا طواف نہیں کرے گی۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ وہ حیض کے خاتمے کا انتظار کرے، اور باقی زیارات کر لے۔ بیت اللہ کا طواف کرے اور نہ ہی نمازیں ادا کرے۔ جب حیض سے پاک ہو جائے تو خانہ کعبہ کا طواف کر ے، کیونکہ طواف کیلئے طہارت شرط ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

تاریخ اشاعت: 2014-12-06


Your Comments