Fatwa Online

اگر کسی عورت کو دورانِ عمرہ ماہواری ہوجائے تو وہ کیا کرے؟

سوال نمبر:3359

السلام علیکم! میرا سوال یہ ہے کہ اگر کسی عورت کو دورانِ عمرہ ماہواری ہوجائے تو وہ کیا کرے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: حاجی بوستان مرزا

  • مقام: سعودی عرب
  • تاریخ اشاعت: 06 دسمبر 2014ء

موضوع:عمرہ کے احکام و مسائل

جواب:

حائضہ عورت دورانِ حیض عمرہ یا طواف نہیں کرے گی۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ وہ حیض کے خاتمے کا انتظار کرے، اور باقی زیارات کر لے۔ بیت اللہ کا طواف کرے اور نہ ہی نمازیں ادا کرے۔ جب حیض سے پاک ہو جائے تو خانہ کعبہ کا طواف کر ے، کیونکہ طواف کیلئے طہارت شرط ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 19 April, 2024 06:37:03 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/3359/