Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کسی بات پر بڑوں کے انکار پر چھوٹوں کے لیے کیا حکم ہے؟

کسی بات پر بڑوں کے انکار پر چھوٹوں کے لیے کیا حکم ہے؟

موضوع: حقوق العباد   |  والدین کے حقوق و فرائض   |  اولاد کے حقوق و فرائض

سوال پوچھنے والے کا نام: حسنین خالد       مقام: اسلام آباد

سوال نمبر 2892:
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ تمام تر کوششوں کے بعد اگر بڑے (والدین، بھائی، چچا وغیرہ) کسی کی بھی بات کو ماننے سے انکار کر دیں تو اس صورت میں کیا حکم ہے؟

جواب:

آپ نے واضح نہیں کیا کہ آپ کیا بات منوانا چاہتے ہیں؟ اگر کوئی جائز مطالبہ ہے تو بڑوں کو مان لینا چاہیے۔ یا کسی ناجائز بات کا مطالبہ وہ آپ سے کریں تو آپ اس کا انکار کر سکتے ہیں، لیکن اگر بڑے صحیح بات بتا رہے ہوں تو چھوٹوں پر بھی لازم ہے کہ وہ ان کی بات مانیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

تاریخ اشاعت: 2013-10-14


Your Comments