والدین کا بلاوجہ اپنے بچوں سے ناراض رہنا کیسا عمل ہے؟


سوال نمبر:3164
السلام علیکم! میرا سوال یہ ہے کہ والدین کا بلاوجہ اپنے بچوں سے ناراض رہنا کیسا عمل ہے؟ بڑوں کو غلط کام سے روکنے پر اسے گستاخ اور بے ادب ٹھرایا جانا کیسا ہے؟

  • سائل: عاصمہ جبینمقام: کورنگی، کراچی
  • تاریخ اشاعت: 19 اپریل 2014ء

زمرہ: اولاد کے حقوق

جواب:

بلا وجہ تو کسی بھی مسلمان کو دوسرے مسلمان سے ناراض نہیں رہنا چاہیے۔ ایسا کرنا ایک ناپسندیدہ عمل ہے۔ کوئی بڑا ہو یا چھوٹا، اس کو غلط کام سے ضرور روکنا چاہیے۔ وہ بے شک آپ کو گستاخ و بے ادب کہے، آپ اپنا فرض ادا کرتے ہیں۔ آپ کے منع کرنے سے وہ اس برے کام سے رکے یا نہ رکے، بہرحال آپ کا اخلاقی فریضہ ہے کہ آپ اس کو غلط کام سے روکیں۔ اس سے بندہ گستاخ و بے ادب نہیں ہو جاتا ہے۔ لیکن آپ ان کومارنا پیٹنا نہ شروع کر دیں۔ پیار سے سمجھائیں، اگر سمجھ جائیں تو ٹھیک ہے، ورنہ ان کو ان کے حال پر چھوڑ دیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی