Fatwa Online

کسی بات پر بڑوں کے انکار پر چھوٹوں کے لیے کیا حکم ہے؟

سوال نمبر:2892

السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ تمام تر کوششوں کے بعد اگر بڑے (والدین، بھائی، چچا وغیرہ) کسی کی بھی بات کو ماننے سے انکار کر دیں تو اس صورت میں کیا حکم ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: حسنین خالد

  • مقام: اسلام آباد
  • تاریخ اشاعت: 14 اکتوبر 2013ء

موضوع:اولاد کے حقوق

جواب:

آپ نے واضح نہیں کیا کہ آپ کیا بات منوانا چاہتے ہیں؟ اگر کوئی جائز مطالبہ ہے تو بڑوں کو مان لینا چاہیے۔ یا کسی ناجائز بات کا مطالبہ وہ آپ سے کریں تو آپ اس کا انکار کر سکتے ہیں، لیکن اگر بڑے صحیح بات بتا رہے ہوں تو چھوٹوں پر بھی لازم ہے کہ وہ ان کی بات مانیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 26 April, 2024 12:06:36 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2892/