Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - امام اعظم ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کی نماز جنازہ کس نے پڑھائی تھی؟

امام اعظم ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کی نماز جنازہ کس نے پڑھائی تھی؟

موضوع: عبادات  |  نماز جنازہ

سوال پوچھنے والے کا نام: عاصم محمود       مقام: پاکستان

سوال نمبر 2193:
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ امام اعظم ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کی نماز جنازہ کس نے پڑھائی تھی؟ کیا اسکی سند مل سکتی ہے؟

جواب:

متعدد کتب میں امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کی نماز جنازہ چھ مرتبہ پڑھے جانے کے بارے میں بیان کیا گیا ہے۔ بہرحال ہمیں جو ملا ہے درج ذیل ہے۔

ایک صالح شخص نے فرمایا :

يوم مات ابو حنيفة صلی عليه ست مرار، من کثرة الزحام، آخرهم صلی عليه ابنه حماد، وغسله الحسن بن عمارة، ورجل آخر.

حضرت امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کی وفات کے دن بہت زیادہ بھیڑ ہونے کی وجہ سے آپ کی نماز جنازہ چھ بار پڑھی گئی۔ آخری مرتبہ آپ کے بیٹے حماد نے پڑھائی۔ حسن بن عمارہ اور ایک دوسرے آدمی نے آپ رحمۃ اللہ علیہ کو غسل دیا۔

  1. خطيب بغدادی، تاريخ بغداد، 13 : 453، دار الکتب العلمية، بيروت

  2. مزی، تهذيب الکمال، 29 : 444، مؤسسة الرسالة، بيروت

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

تاریخ اشاعت: 2012-11-03


Your Comments