کیا لڑکے کا نام روحان اور لڑکی کا نام رجا رکھنا جائز ہے؟


سوال نمبر:2552
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ کیا لڑکے کا نام روحان (Rohan) اور لڑکی کا نام رجاء (Rja) رکھنا جائز ہے اور ان کا کیا مطلب ہے؟

  • سائل: شیخ محسن ایازمقام: پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 23 اپریل 2013ء

زمرہ: اسلامی تاریخ

جواب:

اچھے نام کا انسانی زندگی پر بہت اچھا اثر پڑتا ہے اسی لئے شریعت اسلامیہ نے بامعنیٰ اور بہترین نام رکھنے کی ترغیب و تعلیم دی ہے۔ لڑکے کا نام 'روحَان' (Rohan) رکھ سکتے ہیں، اس کے معنی خوشی والا، زندگی والا وغیرہ اور لڑکی کا نام بھی 'رَجَا' (Rja) رکھ سکتے ہیں، جس کے معنی ہیں امید، بھروسہ، آس، تمنا، آرزو، بے پروا وغیرہ۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی