Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کیا حج اور عمرہ کی نمازیں‌ جماعت کے ساتھ پڑھنا فرض ہے؟

کیا حج اور عمرہ کی نمازیں‌ جماعت کے ساتھ پڑھنا فرض ہے؟

موضوع: شرائط ادائے حج   |  عمرہ   |  عمرہ کے مسائل

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد فرحان صدیقی       مقام: کراچی، پاکستان

سوال نمبر 1857:
السلام علیکم حج اور عمرہ کی فرض نمازوں سے متعلق میرے کچھ سوالات ہیں، براہ مہربانی شریعت کے مطابق وضاحت کے ساتھ جواب دیجیئے، ۱۔ حج اور عمرہ میں کیا یہ فرض ہے کہ نماز جماعت کے ساتھ پڑھنی چاہیے۔ اور اگر پڑھنا فرض ہے یا نہیں تو اس کے بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے؟ ۲۔ اگر نماز پڑھنا فرض ہے تو بحیثیت اہل سنت والجماعت ہونے کے ہمیں کیا کرنا چاہیے؟ ۳۔ اور اس میں‌ عورتوں کے لیے کیا حکم ہے۔ کیا وہ نماز جماعت کے ساتھ پڑھ سکتی ہیں یا پڑھنی چاہیے یا نہیں؟ جب کہ عورت کے لیے جماعت کا حکم تو نہیں‌ ہے؟

جواب:

1۔ حج وعمرہ کے دوران نماز کا جماعت کے ساتھ پڑھنے کا وہی حکم ہے جو عام دنوں میں ہے۔ نماز جماعت کے ساتھ پڑھنا سنت مؤکدہ ہے۔

2۔ اگر امام صحیح العقیدہ ہو تو باجماعت پڑھنی چاہیں اور امام فاسق العقیدہ ہو تو اپنی پڑھ لینی چاہیے۔

3۔ عورتوں کے لیے بھی باجماعت نماز پڑھنے کا حکم ہے چاہے وہ حج وعمرہ کے دوران ہوں یا عام دنوں میں ایسا کہنا غلط ہے کہ عورتوں کو باجماعت نماز پڑھنے کا حکم نہیں ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری

تاریخ اشاعت: 2012-06-23


Your Comments