کیامیت کو دفن کرتے وقت اس کے ساتھ نمک رکھنا جائز ہے؟
سوال نمبر:3809 السلام علیکم! میں نے ہمارے گاؤں میں دیکھا کہ میت کو دفن کرنے کے بعد یعنی تختے لگانے کے بعد تقریباً آدھا پوتہ (5کلو) موٹا نمک ڈال دیا گیا اور پھر مٹی ڈالی گئی۔ میرے پو چھنے پر بتایا گیا کہ پہلے سے یہ رواج چلا آرہا ہے۔
پھر کسی نے بتایا کہ پہلے یہاں کی زمین بھُر بُھری تھی اور میت کو دفن کرنے کے بعد اگر بارش ہوتی تو بد بو آتی اس لیے یہ رواج آگیا۔ اب اگر نمک نہ ڈالے تو شاید بدبو نہیں آئے، لیکن پھر بھی نمک کا استعمال کیا جاتا ہے۔ تو کیا یہ طریقہ صحیح ہے؟ کیا ایسا کرنا شرعاً جائز ہے؟ اگر نہیں تو یہ کس درجہ کا گناہ ہے؟ سوال پوچھنے کا موقع دینے کے لیے آپکی پوری ٹیم کا شکریہ۔