جواب:
عورت کو کفن پہنا کر اس کے سر کے بال دو حصے کر کے کفن کے اوپر سینے پر ڈال دیں
اور اوڑھنی نصف پشت کے نیچے سے بچھا کر سر پر لا کر منہ پر مثل نقاب ڈال دیں کہ سینے
پر رہے۔ اس کا طول نصف پشت سے سینے تک رہے اور عرض ایک کان کی لو سے دو سرے کان کی
لَو تک ہے۔ پھر بدستور ازار اور لفافہ لپیٹیں، پھر سب کے اوپر سینہ بند بالاے پستان
سے ران تک لا کر باندھ دیں۔
حوالہ جات :
1. شرنبلالی، نور الإيضاح
2. حصکفی، در مختار، 2 : 204
3. بهار شريعت
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔