زکوٰۃ کی رقم سے تجہیز و تکفین کرنے کا کیا حکم ہے؟


سوال نمبر:3961
السلام علیکم! کیا زکوٰۃ کے پیسوں‌ سے قبر کی زمین خریدی جاسکتی ہے؟

  • سائل: محمد افضلمقام: ریاض، سعودی عرب
  • تاریخ اشاعت: 25 جون 2016ء

زمرہ: احکام میت

جواب:

اولاً مرنے والے کے ترکے میں اس سے کی تجہیز و تکفین کا انتظام کیا جائے گا۔ اگر مرنے والے نے ترکہ میں کچھ نہیں چھوڑا تو اس کے ورثاء یہ انتظامات کریں گے اور قبر کی زمین خریدیں گے۔ اگر ورثاء بھی اس کی استطاعت نہیں رکھتے تو صاحبِ حیثیت اہلِ علاقہ قبر کی زمین خرید کر تدفین کا انتظام کریں گے۔ اگر مذکورہ صورتوں میں سے کوئی صورت بھی نہیں پائی جا رہی تو زکوٰۃ کے پیسوں سے قبر کی زمین خرید سکتے ہیں اور تجہیز و تکفین کے انتظامات کر سکتے ہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری