کیا میت کو بوسہ دینا جائز ہے؟


سوال نمبر:3508
السلام علیکم! کیا میت کو بوسہ دینا جائز ہے؟

  • سائل: جہانگیر قادریمقام: کشمیر
  • تاریخ اشاعت: 18 فروری 2015ء

زمرہ: احکام میت

جواب:

احادیث مبارکہ ہے:

عَنْ عَائِشَةَ رضی اﷲ عنها قَالَتْ رَاَیْتُ رَسُولَ اﷲِ صلیٰ الله علیه وآله وسلم یُقَبِّلُ عُثْمَانَ بْنَ مَظْعُونٍ وَهُوَ مَیِّتٌ حَتَّی رَاَیْتُ الدُّمُوعَ تَسِیلُ

حضرت عائشہ صدیقہ رضی اﷲ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا کہ آپ حضرت عثمان بن مظعون کو بوسہ دے رہے تھے جبکہ وہ وفات پاچکے تھے۔

  1. ابي داود، السنن، 3: 201، رقم: 3163، دار الفکر
  2. ترمذي، السنن، 3: 314، رقم: 989، دار احیاء التراث العربي بیروت
  3. ابن ماجه، السنن، 1: 468، رقم: 1456، دار الفکر بیروت

عَنْ عَائِشَةَ وَابْنِ عَبَّاسٍ ث اَنَّ اَبَا بَکْرٍ قَبَّلَ النَّبِيَّ صلیٰ الله علیه وآله وسلم بَعْدَ مَوْتِهِ

حضرت عائشہ صدیقہ اور حضرت ابن عباس سے روایت ہے کہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے نبی کریم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات کے بعد آپ کو بوسہ دیا تھا۔

  1. بخاري، الصحیح، 4: 1618، رقم: 4188، دار ابن کثیر الیمامة بیروت
  2. احمد بن حنبل، المسند، 1: 229، رقم: 2026، موسسۃ قرطبة مصر

آقا علیہ الصلوٰۃ والسلام کے عمل مبارک سے میت کو بوسا دینے کا جواز مل رہا ہے، اور سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا بوسہ دینا اس بات کا ثبوت ہے کہ رسول اکرم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم نے منع نہیں فرمایا تھا۔ لہٰذا میت کو بوسہ دینا جائز ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی