جواب:
احناف کے نزدیک:
پانی میں رہنے والے جانوروں میں سے مچھلی کے علاوہ کوئی جانور حلال نہیں ہے۔ مچھلی کی تمام صورتیں جائز اور حلال ہیں۔ سوائے خود بخود مر کر پانی کی سطح پر تیرنے والی مچھلی کے۔"
عبدالرحمن الجزيری، کتاب الفقه علی المذاهب الاربعة، 2 : 5، دارالفکر، بيروت
لہذا آپ کے ملک میں پایا جانے والا کیکڑا اور جھینگا اگر مچھلی کی کوئی نسل ہیں پھر تو یہ حلال ہیں اگر اس کے برعکس ہیں تو احناف کے نزدیک حرام ہیں۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔