کیا گھوڑے اور گدھے کا پسینہ پاک ہے؟


سوال نمبر:2738
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ گھوڑے کا پسینہ پاک ہے یا نہیں۔ گدھے کے پسینے کے بارے میں‌ بھی وضاحت کر دیں؟

  • سائل: دلشادمقام: ٹنڈو اللہ یار
  • تاریخ اشاعت: 09 ستمبر 2013ء

زمرہ: حلال و حرام جانور

جواب:

گھوڑے اور گدھے کا پسینہ پاک ہے۔ اگر کپڑے وغیرہ پر لگ جائے تو ناپاک نہیں ہوتا۔ مولانا امجد علی اعظمی صاحب فرماتے ہیں۔ (مچھلی اور پانی کے دیگر جانوروں اور کھٹمل اور مچھر کا خون، خچر اور گدھے کا لعاب اور پسینہ پاک ہے۔)

امجد علی، بہار شریعت، 1 : 78، حصہ دوم ، مکتبہ اسلامیہ، اردو بازار لاہور

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی