Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کیا سب سے پہلے دل کی بیماری حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کو ہوئی تھی؟

کیا سب سے پہلے دل کی بیماری حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کو ہوئی تھی؟

موضوع: علاج معالجہ

سوال پوچھنے والے کا نام: تجمل       مقام: لاہور

سوال نمبر 886:
کیا سب سے پہلے دل کی بیماری حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کو ہوئی تھی؟ تو آپ نے عجوا کھجور استعمال کی تھی۔

جواب:
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کو عارضہ قلب لاحق ہوا تھا، مگر یہ بات تو کسی حدیث سے ثابت نہیں کہ سب سے پہلے انہی کو یہ عارضہ پیش آیا۔

ابو داؤد شریف کتاب الطب میں یہ حدیث پاک ہے :

سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ مجھے شدید مرض لاحق ہو گیا اسی دوران حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے پاس تشریف لائے اور اپنا ہاتھ میرے سینے پر رکھ کر فرمایا : تم کو دل کی بیماری ہے پس تم حارث بن کلدہ کے پاس جاؤ وہ طبیب ہے اسے کہو کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے بھیجا ہے کہ تم کو سات عدد عجوہ کھجوریں کوٹ کر کھلائے۔ (اوکما قال)

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: صاحبزادہ بدر عالم جان

تاریخ اشاعت: 2011-04-15


Your Comments