Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - لڑکا اگر پہلی شادی کو چھپا کر دوسرا نکاح‌ کرے تو کیا حکم ہے؟

لڑکا اگر پہلی شادی کو چھپا کر دوسرا نکاح‌ کرے تو کیا حکم ہے؟

موضوع: نکاح

سوال پوچھنے والے کا نام: سونیا مدسر       مقام: پاکستان

سوال نمبر 5429:
اگر کوئی لڑکا دوسرے نکاح کے وقت نکاح نامے پہ اپنے آپ کو غیرشادی شدہ لکھوئے تو کیا نکاح قائم ہو جائے گا؟ کیا اس سے پہلے نکاح پر کوئی فرق پڑے گا؟

جواب:

پہلی شادی کو چھپا کر دوسرا نکاح کرنے والے مرد کا دوسرا نکاح منعقد تو ہو جائے گا اور نکاح نامے پر خود کو غیر شادی شدہ لکھوانے سے پہلا نکاح بھی ختم نہیں ہوگا۔ لیکن یہ عمل جھوٹ، دھوکے اور فراڈ پر مبنی ہونے کی وجہ سے ازدواجی رشتوں کے لیے زہرِ قاتل ہے۔ اس سے رشتوں کی پائیداری ختم ہو سکتی ہے اور قانوناً یہ عمل جرم بھی ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری

تاریخ اشاعت: 2019-06-27


Your Comments