Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - اسلامی تاریخ کی بہترین کتاب کونسی ہے؟

اسلامی تاریخ کی بہترین کتاب کونسی ہے؟

موضوع: متفرق مسائل

سوال پوچھنے والے کا نام: قاری خورشید       مقام: اسلام آباد

سوال نمبر 5178:
السلام علیکم! اسلامی تاریخ کی بہترین کتاب کونسی ہے؟ ایسی کتاب جس پر تمام مسالک متفق ہوں۔ نیز کتبِ‌ تاریخ‌ میں اختلاف کی حقیقت کیا ہے؟

جواب:

ہمارے اکابر مؤرخین نے نہایت محنت و مشقت سے کام کیا ہے اور ہر ایک کا کام مختلف پہلوؤں سے منفرد اور اعلیٰ ہے، اور ان کی کتابیں ایک دوسرے سے بڑھ کر بہترین ہیں۔ اسلام کے اوائل دور کی مستند کتب تاریخ میں اخبارِ مکہ فی قدیم الدھر و حدیثۃ، اخبار المدینہ، المعرفۃ و التاریخ، فتوح البلدان، تاریخ الیعقوبی، تاریخ واسط، تاریخ الامم و الملوک اور تہذیب الآثار وغیرہ شامل ہیں۔

کتبِ تاریخ میں اختلاف ہونا کوئی غیرمعمولی بات نہیں۔ یہ ایک ہی واقعہ کو بیان کرنے کے ایک سے زائد انداز ہو سکتے ہیں۔ اختلاف کی وجوہات الگ الگ ہو سکتی ہیں مگر یہ اختلاف ہی ہمیں دوسروں کا نقطہ نظر اور خیالات جاننے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری

تاریخ اشاعت: 2018-12-17


Your Comments