کیا عمرہ کی ادائیگی کے دوران مادری زبان میں دعا مانگی جاسکتی ہے؟


سوال نمبر:5147
السلام علیکم مفتی صا حب! ان پڑھ آدمی عمرے کے لئے جانا چاہتا ہے مگر مسنون دعائیں پڑھنے سے قاصر ہے۔ اس صورت میں کیا حکم ہے؟

  • سائل: محمد علی طاہرمقام: گوجر خان
  • تاریخ اشاعت: 01 دسمبر 2018ء

زمرہ: عمرہ کے احکام و مسائل

جواب:

ایسا شخص اپنے گروپ یا گائیڈ کے ساتھ میقات سے احرام پہنے، حرم میں طواف و سعی کرے، اگر دعائیں عربی زبان میں یاد نہیں ہیں تو اپنی مادری زبان میں دعا کر لے۔ عربی دعائیں عمرہ کی ادائیگی کی شرط نہیں ہیں۔ تاہم قرآنی و مسنون دعائیں ہر مسلمان کو یاد کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری

✍️ مفتی تعارف

یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔