Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کیا سوتلی ماں کے ساتھ سفرِ حج کرنا جائز ہے؟

کیا سوتلی ماں کے ساتھ سفرِ حج کرنا جائز ہے؟

موضوع: حج

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد قاسم       مقام: پاکستان

سوال نمبر 5006:
السلام علیکم! سوتلی ماں کے ساتھ حج کرنا کیسا ہے؟

جواب:

سوتیلی ماں یعنی باپ کی منکوحہ محرم ہوتی ہے اس لیے اس کے ساتھ سفرِ حج کرنا جائز ہے۔

اگر لڑکا لے پالک ہے اور عورت منہ بولی ماں ہے‘ اور ان کے دونوں کے درمیان کوئی محرم رشتہ بھی نہیں ہے تو یہ دونوں اکیلے حج پر نہیں جاسکتے۔ اس صورت میں یہ کسی حج گروپ کے ساتھ‘ جس میں دیگر خواتین و حضرات بھی شامل ہوں‘ سفرِ حج کریں گے۔ مزید وضاحت کے لیے ملاحظہ کیجیے:

کیا خواتین بغیر محرم کے عمرہ و زیارات کے سفر پر جاسکتی ہیں؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری

تاریخ اشاعت: 2018-09-05


Your Comments