Fatwa Online

کیا سوتلی ماں کے ساتھ سفرِ حج کرنا جائز ہے؟

سوال نمبر:5006

السلام علیکم! سوتلی ماں کے ساتھ حج کرنا کیسا ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد قاسم

  • مقام: پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 05 ستمبر 2018ء

موضوع:حج

جواب:

سوتیلی ماں یعنی باپ کی منکوحہ محرم ہوتی ہے اس لیے اس کے ساتھ سفرِ حج کرنا جائز ہے۔

اگر لڑکا لے پالک ہے اور عورت منہ بولی ماں ہے‘ اور ان کے دونوں کے درمیان کوئی محرم رشتہ بھی نہیں ہے تو یہ دونوں اکیلے حج پر نہیں جاسکتے۔ اس صورت میں یہ کسی حج گروپ کے ساتھ‘ جس میں دیگر خواتین و حضرات بھی شامل ہوں‘ سفرِ حج کریں گے۔ مزید وضاحت کے لیے ملاحظہ کیجیے:

کیا خواتین بغیر محرم کے عمرہ و زیارات کے سفر پر جاسکتی ہیں؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 19 April, 2024 06:41:13 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/5006/