Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کیا قبل از وقت بچہ جننے والی گائے کا دودھ پینا جائز ہے؟

کیا قبل از وقت بچہ جننے والی گائے کا دودھ پینا جائز ہے؟

موضوع: متفرق مسائل

سوال پوچھنے والے کا نام: شمیم احمد ڈار       مقام: ہندوستان

سوال نمبر 4664:
اگرگائے کا وضع حمل آٹھ ماہ کے بعد ہی ہوتا ہے اور جنم لیتے ہی بچھڑا بھی مر جاتا ہے تو کیا اس صورت میں گائے کا دودھ خود پیا جاسکتا ہے یا گائے کو ہی پلایا جائے گا؟

جواب:
ایسی گائے یا بکری جو وقت سے پہلے بچے کو جنم دے اس کا دودھ پینے کی شرعاً کوئی ممانعت نہیں ہے۔ تاہم ابتدائی دنوں میں اس کے تھنوں سے سفید پانی نکلتا ہے جس رنگت دودھ سے مختلف ہوتی ہے، اسے پینا فطرتاً ناپسندیدہ ہو سکتا ہے۔ اس لیے کوشش یہی کریں کہ جب تک دودھ اپنی اصلی حالت اختیار نہیں کرتا تب تک خود نہ ہی پیئیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری

تاریخ اشاعت: 2018-02-01


Your Comments