Fatwa Online

کیا قبل از وقت بچہ جننے والی گائے کا دودھ پینا جائز ہے؟

سوال نمبر:4664

اگرگائے کا وضع حمل آٹھ ماہ کے بعد ہی ہوتا ہے اور جنم لیتے ہی بچھڑا بھی مر جاتا ہے تو کیا اس صورت میں گائے کا دودھ خود پیا جاسکتا ہے یا گائے کو ہی پلایا جائے گا؟

سوال پوچھنے والے کا نام: شمیم احمد ڈار

  • مقام: ہندوستان
  • تاریخ اشاعت: 01 فروری 2018ء

موضوع:متفرق مسائل

جواب:
ایسی گائے یا بکری جو وقت سے پہلے بچے کو جنم دے اس کا دودھ پینے کی شرعاً کوئی ممانعت نہیں ہے۔ تاہم ابتدائی دنوں میں اس کے تھنوں سے سفید پانی نکلتا ہے جس رنگت دودھ سے مختلف ہوتی ہے، اسے پینا فطرتاً ناپسندیدہ ہو سکتا ہے۔ اس لیے کوشش یہی کریں کہ جب تک دودھ اپنی اصلی حالت اختیار نہیں کرتا تب تک خود نہ ہی پیئیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 25 April, 2024 01:42:52 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/4664/