Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - خواب میں دھواں دیکھنے کی کیا تعبیر ہے؟

خواب میں دھواں دیکھنے کی کیا تعبیر ہے؟

موضوع: خواب اور بشارات

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد کامران       مقام: راولپنڈی

سوال نمبر 4608:
السلام علیکم! مفتی صاحب میں نے رات خواب میں ایک پی آئی اے طرز کا جہاز اڑتا ہوا دیکھا اس کی اڑان عجیب تھی پھر کچھ دیر بعد وہی جہاز کلا بازیاں لگاتا ہوا پہاڑوں پر گر جاتا ہے اور دھوئیں کے بادل چھٹ جاتے ہیں، میں دیکھ کر پریشان ہوتا اور روتا ہوں۔ یہ خواب ہفتے کی صبح بعد از نماز فجر سوتے وقت آیا۔ اس کی تعبیر کیا ہے ؟؟

جواب:

خواب میں دھواں دیکھنے سے مراد ظالم حکمران کی طرف سے لوگوں پر ظلم و ستم ہے۔ یہی آپ کے خواب میں دکھایا گیا ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری

تاریخ اشاعت: 2018-01-09


Your Comments