خواب میں جانور کو پیشاب کرتے دیکھنے کی تعبیر کیا ہوگی؟


سوال نمبر:3312
السلام علیکم! میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک پانڈا ( جانور ) نے میرے اوپر بہت زور سے پیشاب کرتا ہے، اس خواب کی تعبیر کیا ہے؟

  • سائل: احمد شاہمقام: دبئی
  • تاریخ اشاعت: 31 اکتوبر 2014ء

زمرہ: خواب اور بشارات

جواب:

آپ اپنے دوستوں کے بارے میں معلومات لیں۔ آپ کے تعلقات کسی ایسے شخص کے ساتھ ہیں جس کا کردار درست نہیں ہے۔ کوشش کریں کہ ایسے برے دوست کی صحبت سے بچیں۔ حسبِ توفیق کوئی صدقہ و خیرات بھی کر دیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی