Fatwa Online

خواب میں دھواں دیکھنے کی کیا تعبیر ہے؟

سوال نمبر:4608

السلام علیکم! مفتی صاحب میں نے رات خواب میں ایک پی آئی اے طرز کا جہاز اڑتا ہوا دیکھا اس کی اڑان عجیب تھی پھر کچھ دیر بعد وہی جہاز کلا بازیاں لگاتا ہوا پہاڑوں پر گر جاتا ہے اور دھوئیں کے بادل چھٹ جاتے ہیں، میں دیکھ کر پریشان ہوتا اور روتا ہوں۔ یہ خواب ہفتے کی صبح بعد از نماز فجر سوتے وقت آیا۔ اس کی تعبیر کیا ہے ؟؟

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد کامران

  • مقام: راولپنڈی
  • تاریخ اشاعت: 09 جنوری 2018ء

موضوع:خواب اور بشارات

جواب:

خواب میں دھواں دیکھنے سے مراد ظالم حکمران کی طرف سے لوگوں پر ظلم و ستم ہے۔ یہی آپ کے خواب میں دکھایا گیا ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 19 April, 2024 11:57:28 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/4608/