Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - خواب میں‌ بارش دیکھنے کی کیا تعبیر ہے؟

خواب میں‌ بارش دیکھنے کی کیا تعبیر ہے؟

موضوع: خواب اور بشارات

سوال پوچھنے والے کا نام: قاسم رضا       مقام: سیالکوٹ

سوال نمبر 3925:
السلام علیکم! میں نے خواب میں دیکھا کہ آسمان سے ہلکی بارش شروع ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے پانی کے صاف وشفاف قطروں کے ساتھ ساتھ دو دو روپے کے سکّے برستے ہیں جو میں کافی مقدار ميں چن لیتا ہوں۔ پھر آسمان سفید ہو جاتا ہے۔ اس کی تعبیر کا ہوگی؟

جواب:

خواب میں بارش اور مال و زر دیکھنا خیر و منفعت کی طرف اشارہ ہے۔ یہ نیک خواب ہے جس سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری

تاریخ اشاعت: 2016-05-28


Your Comments