ڈراؤنے خوابوں‌ سے نجات کا کیا وظیفہ ہے؟


سوال نمبر:4548
السلام علیکم، میرا سوال خوابوں کے بارے میں ہے۔ مجھے تقریباً دس سال سے خواب میں ایک اندھیرا کمرہ رکھتا ہے۔ خواب اصل کچھ بھی ہو اسی خواب میں اچانک اک اندھیرا گھر یا کمرہ ہے جس میں میں داخل ہوتی جاتی ہوں۔ اور اک غیرمرئی مخلوق جیسے شیطانی مخلوق (جنس عورت) اس کمرے سے نمودار ہوتی ہے مجھے نقصان پہنچانے کے لیے۔ اس وقت میں بالکل بے جان ہو جاتی ہوں۔ ذہن کام کر رہا ہوتا ہے یہاں تک کہ خواب میں ہی آ یت الکرسی کا ورد شروع کر دیتی ہوں لیکن زبان بھاری ہوجاتی ہے اور الفاظ ادا نہی ہوتے۔ یہی سلسلہ ہر خواب کے ساتھ ہے اور میں نیند توڑ دیتی ہوں۔ اب تو میں گہری نیند میں جانے سے ڈرتی ہوں۔ میں نے اسکے متعلق انٹرنیٹ پر دیکھا تو پتہ چلا اس کیفیت کو ڈرؤنے خوابوں کی بیماری (oneirophobia) کہتے ہیں جس میں انسان خواب دیکھنے اور نیند میں جانے سے ڈرتا ہے۔ اکثر مجھے اس مخلوق کے خدو خال بھی محسوس ہوئے جیسے انگلی، ہاتھ، دانت اور اچھی طرح ذہن نشین بھی ہیں۔ میں پڑھی لکھی عورت ہوں اور سمجھتی ہوں کہ خواب تمام بامعنی نہی ہوتے۔ کچھ ہمارے خوف اور اندیشے ہوتے ہیں جو خواب میں نظر آ جاتے ہیں۔ اور یہ بھی شاید اسی نوعیت کا ہو۔ بہر حال، مجھے اس خوف سے نکلنے کے لیے کیا کرنا چاہیے؟ آ یت الکرسی، کلمات، درودشریف میں پڑھ کر سوتی ہوں اکثر۔ اس خواب کی کیا نوعیت ہے؟

  • سائل: سمیہ معراجمقام: کراچی
  • تاریخ اشاعت: 16 دسمبر 2017ء

زمرہ: خواب اور بشارات

جواب:

کھانا کھانے کے کم از کم دو اڑھائی گھنٹے بعد دائیں پہلو ہو کر سویا کریں۔ سونے سے پہلے اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود و سلام کے بعد آیت الکرسی پڑھیں۔ اس کے علاوہ بیان کردہ خواب کی کوئی حقیقت نہیں‌ ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری