خواب میں‌ پانی دیکھنے کی کیا تعبیر ہے؟


سوال نمبر:2495
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ میں نے خواب دیکھا کہ ہر طرف پانی ہی پانی ہے اور کوئی انسان نظر نہیں آرہا ہے۔ میں بھی اپنی جان بچانے کےلئے تیرتا ہوا ایک طرف جا رہا ہوں۔ اچانک دیکھتا ہوں کہ تین عدد بلیاں پانی میں ڈوبتی ہوئی جا رہی ہیں اور کسی درخت کی تلاش میں ہیں۔ مجھے ان پر بہت ترس آتا ہے اور میں ایک ایک کر کے ان کو اٹھا کر ایک قدرے انچی اور خشک جگہ پر بٹھا دیتا ہوں۔ جب میں آخری بلی کہ بھی خشک جگہ پر بٹھاتا ہوں تو وہ اپنے دانتوں سے میری بازو پر کاٹتی ہے بہت آہستہ آہستہ جیسے وہ میرا شکریہ ادا کر رہی ہو۔ اسی دوران فجر کی اذان میرے کان میں آئی اور میری آنکھ کھل گئی۔

  • سائل: ارشاد احمد ملکمقام: ملتان
  • تاریخ اشاعت: 30 مارچ 2013ء

زمرہ: خواب اور بشارات

جواب:

اچھا خواب ہے، آپ نے مشکل وقت میں کسی کی مدد کی ہے، جس کو آپ جانتے ہیں اور اللہ تعالی جانتا ہے۔ اس میں کوئی پریشانی والی بات نہیں ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی