Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - آصف کا کیا مطلب ہے؟

آصف کا کیا مطلب ہے؟

موضوع: متفرق مسائل

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد آصف چشتی       مقام: اِتواہ، انڈیا

سوال نمبر 3609:
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ! میرا نام آصف ہے اور میں‌ اپنے نام کے معنیٰ جاننا چاہتا ہوں۔

جواب:

یہ اسم ’آصِف‘ اور ’آصَف‘ دونوں طرح سے بولا اور پڑھا جاتا ہے، اور یہ دونوں ہی طرح درست ہے۔ یہ لفظ اصلاً عبرانی زبان کا ہے، قرین قیاس ہے کہ عربی زبان کی وساطت سے اردو میں داخل ہوا ہو اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ آصف، حضرت سلیمان علیہ السلام کے ایک لائق فائق وزیر کا نام ہے جو برخیا کے بیٹے تھے۔ مجازاً اس کا معنیٰ ذہین وزیر یا مشیر ہے، اور اردو میں منتظم یا جمع کرنے والے کے معنیٰ میں بھی آتا ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری

تاریخ اشاعت: 2015-05-03


Your Comments