کیا بلیوں‌ کا آوازیں نکالنا نحوست کی علامت ہے؟


سوال نمبر:3499
السلام علیکم! سر بلیاں رات کو عجیب وغریب آوازیں‌ نکالتی ہیں، کہتے ہیں‌ کے یہ آوازیں منحوس ہوتی ہے؟ اس وقت بلیوں کو دور بھگا دینا چاہئے۔ کیا یہ اسلام کی رو سے درست ہے؟

  • سائل: عبدالحق انصاریمقام: نارووال
  • تاریخ اشاعت: 23 فروری 2015ء

زمرہ: متفرق مسائل

جواب:

رسول اکرم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان ہے:

لاَ شُؤْمَ وَقَدْ يَكُونُ الْيُمْنُ فِى ثَلاَثَةٍ فِى الْمَرْأَةِ وَالْفَرَسِ وَالدَّارِ

نحوست کچھ نہیں ہے، اور برکت (بسا اوقات) تین چیزوں میں ہوتی ہے: عورت، گھوڑے اور مکان میں۔

ابن ماجه، السنن، رقم الحدیث: 1993

نحوست سے مراد کسی چیز کے بارے میں یہ تصور کرنا ہے کہ اس سے فائدہ حاصل نہیں ہو سکتا، بلکہ صرف اور صرف نقصان کا اندیشہ ہے۔ منحوس اشیاء میں عام طور پر جو اقوال شنیع سننے ملتے ہیں درج بالا بھی انہی میں سے ایک ہے۔ اس کی کوئی حقیقت نہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری