جواب:
سپیکر میں نعت پڑھنا حضور صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم سے آواز اونچی کرنے کے مترادف بالکل بھی نہیں ہے۔ اگر روضہ رسول صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری کا موقع ہو تو وہاں پر احتراماً آواز بلند نہیں کریں گے۔ اس کے علاوہ دنیا میں ہر جگہ تلاوتِ قرآنِ کریم، ذکرِ خدا اور ذکرِ رسول صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی سہولت کے مطابق بلند یا پست آواز میں کر سکتے ہیں۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔