Fatwa Online

کیا سپیکر میں نعت پڑھنا حضور اکرام (ص) سے آواز اونچا کرنے کے مترادف ہے؟

سوال نمبر:3330

السلام علیکم! کیا سپیکر میں نعت پڑھنا حضور اکرام صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم سے آواز اونچا کرنے کے مترادف نہیں ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: سید ندیم

  • مقام: لاہور
  • تاریخ اشاعت: 23 جولائی 2014ء

موضوع:ادب و تکریم مصطفٰی ﷺ

جواب:

سپیکر میں نعت پڑھنا حضور صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم سے آواز اونچی کرنے کے مترادف بالکل بھی نہیں ہے۔ اگر روضہ رسول صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری کا موقع ہو تو وہاں پر احتراماً آواز بلند نہیں کریں گے۔ اس کے علاوہ دنیا میں ہر جگہ تلاوتِ قرآنِ کریم، ذکرِ خدا اور ذکرِ رسول صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی سہولت کے مطابق بلند یا پست آواز میں کر سکتے ہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 26 April, 2024 02:28:19 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/3330/