Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے کیسی جگہ ہونی چاہیے؟

نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے کیسی جگہ ہونی چاہیے؟

موضوع: عبادات  |  نماز جمعہ

سوال پوچھنے والے کا نام: احمد سلطان       مقام: اٹک، پاکستان

سوال نمبر 3070:
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ ایک مسجد میں دو سال سے جمعہ کی نماز ہو رہی ہے۔ اس کے تقریبا 300 گز کے فیصلے پر ایک دینی دار العلوم ہے جہاں‌ عیدین کی نماز، نماز جنازہ وغیرہ ادا ہوتا ہے مگر جمعہ کی نماز ادا نہیں‌ ہوتی۔ اس جگہ پر جمعہ ختم کر کے مرکزی جگہ پر جمعہ شروع کر دیا جائے یا دونوں مقامات پر جمعہ کی نماز جاری رکھی جائے؟

جواب:

آبادی بڑھنے کے پیش نظر دونوں مقامات پر نماز جمعہ جاری رکھ سکتے ہیں۔ اچھے پڑھے لکھے خطیب رکھیں جو اختلافی باتوں کے بجائے قرآن وحدیث کی تعلیمات کو پھیلائیں تو امید ہے دونوں مقامات پر لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہو گا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

تاریخ اشاعت: 2014-10-31


Your Comments