اگر نماز جمعہ رہ جائے تو کیسے ادا کی جائے گی؟


سوال نمبر:1630
السلام علیکم مفتی صاحب، رہنمائی فرمائیں کہ جمعہ کی نماز اگر رہ جائے تو کیا کرنا چاہیے؟ اگر کسی دوسری مسجد میں نماز نا مل سکتی ہو تو کیا خود سے جماعت کروائی جا سکتی ہے یا قضا پڑھیں گے؟ یا صرف ظہر کی نماز پڑھیں گے؟ براہ کرم یہ بھی بتا دیں کہ جمعہ کی رکعات کی نیت کیا ہو گی جمعہ یاظہر ؟

  • سائل: ا یمقام: پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 10 اپریل 2012ء

زمرہ: نماز جمعہ

جواب:

جمہ کی نماز اگر رہ جائے تو صرف ظہر کی نماز ادا کریں گے، کیونکہ جمعہ کی نماز کی نہ تو قضا ہے اور نہ ہی دوبارہ جماعت کروائی جا سکتی ہے، لہذا اگر کسی جگہ بھی جمعہ کی نماز نہ مل سکتی ہو تو ایسی صورت میں صرف نماز ظہر ادا کی جائے گی۔ نماز جمعہ ادا کرتے وقت رکعات کی نیت جمعہ کے ساتھ کی جائیگی اور ظہر کی صورت میں ظہر کے ساتھ ادا کی جائے گی۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری