نماز جمعہ میں فرائض سے پہلے والی سنتیں‌ رہ جانے پر کیسے ادا کی جائیں؟

سوال نمبر:2818
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ اگر جمعہ کی نماز میں فرائض سے پہلے پڑھی جانے والی سنتیں رہ جائیں تو ان کو ادا کرنے کا کیا طریقہ ہے۔ کیا انکی قضا واجب ہے یا فرائض کے بعد والی چار سنتیں، دو سنتیں اور دو نوافل ہی کافی ہوں گے؟

  • سائل: امجد پرویز ملکمقام: شرقپور شریف
  • تاریخ اشاعت: 23 ستمبر 2013ء

زمرہ: نماز جمعہ   |  نماز کی سنتیں   |  نماز کے فرائض   |  عبادات

جواب:

نماز جمعہ کے فرائض سے پہلے والی چار سنتیں اگر رہ جائیں تو فرائض کے بعد والی چار سنت اور دو سنت کے بعد پہلے والی چار سنتیں جو رہ گئی تھیں پڑھیں گے پھر دو نفل بعد میں پڑھیں گے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

اہم سوالات
  • بٹ کوئن کی ٹریڈنگ کا کیا حکم ہے؟
  • قطع تعلقی کرنے والے رشتے داروں سے صلہ رحمی کا کیا حکم ہے؟
  • مزارات پر پھول چڑھانے اور چراغاں کرنے کا کیا حکم ہے؟