Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - گروی مکان پر زکوۃ کون دے گا؟

گروی مکان پر زکوۃ کون دے گا؟

موضوع: متفرق مسائل

سوال پوچھنے والے کا نام: اظہر سلیم       مقام: لاہور، پاکستان

سوال نمبر 2292:
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ گروی مکان کے بدلے جو پیسہ ہوتا ہے اس پر زکوۃ واجب ہے یا نہیں اگر واجب ہے تو کون دے گا؟

جواب:

اگر گروی رکھے ہوئے مکان کے پیسے نصاب کو پہنچ جائیں اور ان پر سال گزر جائے تو زکوۃ ادا کرنا ہو گی۔ دوسری صورت یہ ہے کہ آپ صاحب نصاب ہوں تو آپ کوئی مکان گروی رکھیں تو اس کے بدلے ملنے والی رقم کو بھی دوسرے مال ودولت کے ساتھ ملا لیں گے۔ سب مال ودولت پر زکوۃ لاگو ہو گی۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

تاریخ اشاعت: 2013-06-15


Your Comments