Fatwa Online

گروی مکان پر زکوۃ کون دے گا؟

سوال نمبر:2292

السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ گروی مکان کے بدلے جو پیسہ ہوتا ہے اس پر زکوۃ واجب ہے یا نہیں اگر واجب ہے تو کون دے گا؟

سوال پوچھنے والے کا نام: اظہر سلیم

  • مقام: لاہور، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 15 جون 2013ء

موضوع:متفرق مسائل

جواب:

اگر گروی رکھے ہوئے مکان کے پیسے نصاب کو پہنچ جائیں اور ان پر سال گزر جائے تو زکوۃ ادا کرنا ہو گی۔ دوسری صورت یہ ہے کہ آپ صاحب نصاب ہوں تو آپ کوئی مکان گروی رکھیں تو اس کے بدلے ملنے والی رقم کو بھی دوسرے مال ودولت کے ساتھ ملا لیں گے۔ سب مال ودولت پر زکوۃ لاگو ہو گی۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 23 April, 2024 10:09:58 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2292/