Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - حرام کمائی سے بچنے کا کیا طریقہ ہے؟

حرام کمائی سے بچنے کا کیا طریقہ ہے؟

موضوع: متفرق مسائل

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد یاسر       مقام: پتوکی، پاکستان

سوال نمبر 1808:
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے اگر کسی لڑکے کے گھر والوں کی کمائی حرام ہو اور فرنیچر اور گاڑی حرام کمائی کی ہو تو اس لڑکے کو حرام سے حلال کی طرف آنے کے لیے کیا کرنا چاہیے؟ کیا اسے قرض پیسے لے کر اپنا کاروبار شروع کر لینا چاہیے؟

جواب:

اگر لڑکے کو پتہ ہے کہ فرنیچر گاڑی وغیرہ حرام مال کی ہے اور وہ حرام مال سے بچنا چاہتا ہے تو جو مناسب طریقہ اور راستہ ہو اسے اختیار کرنا چاہیے، حرام سے حلال کی طرف آنے کا ایک یہ راستہ ہے کہ وہ حرام کو چھوڑ دے، محنت مزدوری کرے یا قرض حسنہ لے کر اپنا کاروبار وغیرہ کرے۔ ایسا کرنے سے اس کے گھر والوں کو بھی احساس ہو گا کہ ہمارا مال حرام کا ہے اور وہ بھی حرام مال کو چھوڑ کر حرام ذرائع کو ترک کر کے حلال کی طرف آئیں گے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری

تاریخ اشاعت: 2012-06-16


Your Comments