Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - اگر میت کے جسم سے ناپاک مادہ کا اخراج ہو تو کیا اسے غسل دیا جائے گا؟

اگر میت کے جسم سے ناپاک مادہ کا اخراج ہو تو کیا اسے غسل دیا جائے گا؟

موضوع: طہارت   |  غسل   |  نجاستیں   |  احکام میت   |  غسل ،کفن، دفن   |  منٰی

سوال پوچھنے والے کا نام: عاصم محمود       مقام: پاکستان

سوال نمبر 1799:
میرا سوال یہ ہے کہ اگر مرنے والے کا جسم ناپاک ( یعنی منی وغیرہ کا اخراج) ہو تو اس کو غسل دیا جائے گا یا نہیں؟ شکریہ

جواب:

غسل دینے کے بعد اگر میت کے جسم سے کوئی غلاظت وغیرہ کا اخراج ہوتا ہے تو ان کو دوبارہ غسل نہیں دیا جائے گا۔ بلکہ اسے صاف کر دیا جائے گا۔ دوسری بات یہ کہ منی کا اخراج شہوت سے ہوتا ہے اور میت کو شہوت نہیں آتی جس سے منی کا اخراج ہو۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری

تاریخ اشاعت: 2012-06-02


Your Comments