کپڑوں کے اوپر سے قبل پر ہاتھ لگ جائے تو کیا وضو ٹوٹ جاتا ہے؟


سوال نمبر:836
کپڑوں کے اوپر سے پیشاب والی جگہ پر ہاتھ لگ جائے تو کیا وضو ٹوٹ جاتا ہے اور غسل کرتے ہوئے بھی بندے کا ہاتھ لگ جاتا ہے تو کیا غسل کے بعد وضو کرنا چاہیے؟

  • سائل: محمد اکرممقام: تلہ گنگ، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 29 مارچ 2011ء

زمرہ: غسل  |  وضوء

جواب:
کپڑوں کے اوپر سے ہاتھ لگے یا بغیر کپڑوں کے اس سے وضو نہیں ٹوٹتا۔ اسی طرح غسل کے دوران بدن کے کسی بھی حصے پر ہاتھ لگ جانے سے وضو نہیں ٹوٹتا اور نہ ہی دوبارہ وضو کی ضرورت ہوتی ہے۔

حدیث پاک میں ہے :

الصوم مما دخل. والوضو مما خرج (اوکما قال)

بدن میں کوئی چیز داخل ہونے سے روزہ اور بدن سے کسی چیز کے خارج ہونے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری