Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - موسیقی کی ویب سائٹ سے حاصل شدہ آمدنی کا کیا حکم ہے؟

موسیقی کی ویب سائٹ سے حاصل شدہ آمدنی کا کیا حکم ہے؟

موضوع: جدید فقہی مسائل  |  موسیقی/قوالی

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد اسماعیل       مقام: ڈیرہ غازی خان

سوال نمبر 3821:
السلام علیکم! میری دو ویب سائٹس ہیں جن پر ویڈیو گانے اپلوڈ کرتا ہوں۔ ان پر لگنے والے اشتہارات سے آمدنی حاصل ہوتی ہے۔ میراسوال یہ ہے کہ موسیقی کی ویب سائٹس سے حاصل ہونے والی آمدنی کا کیا حکم ہے؟

جواب:

موسیقی فی نفسہ ممنوع نہیں ہے۔ تاہم جب اس کے ساتھ فحش کلام اور اور عریاں رقص کو شامل کر لیا جائے تو اس کی خرید و فروخت کر کے اسے فروغ دینا قطعاً حرام ہو جاتا ہے۔ اگر اپنی ویب سائٹ پر آپ فحش گانے اور عریاں ویڈیوز اپ لوڈ کرتے ہیں تو اس کی آمدنی ناجائز ہے، ورنہ نہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری

تاریخ اشاعت: 2016-03-02


Your Comments