کیا کسی خاص موقع پر گانا گانا جائز ہے؟


سوال نمبر:2566
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ شادی بیاہ کسی پارٹی میں اور خاص طور پر ہمارے کچھ پردیسی بھائی جو گھر سے دور ہوتے تو کبھی کبھی اگھٹے ہونے پر کوئی گانا وغیرہ گاتے ہیں، تو ایسے مواقع پر گانا گانا جائز ہے یا ناجائز؟

  • سائل: حاجی محمد بوستان مرزامقام: سعودی عربیہ
  • تاریخ اشاعت: 08 مئی 2013ء

زمرہ: موسیقی/قوالی

جواب:

گانا گانا یا سننا کلام پر انحصار رکھتا ہے۔ کلام میں‌ بیہودہ اور لغو باتیں شامل نہیں ہونی چاہیں۔ ماحول کے مطابق اچھا کلام گایا بھی جا سکتا ہے اور سنا بھی جا سکتا ہے، لیکن حالات کو پیش نظر رکھ کر ایسا عمل کرنا چاہیے، یہ بھی نہیں ہونا چاہیے کہ ادھر نماز ہو رہی ہو اور آپ گانے بجانے میں مصروف ہوں یا ساتھ والے گھر میں میت پڑی ہو اور آپ اس طرح کے پروگرام میں لگے ہوئے ہوں۔

مزید مطالعہ کے لیے یہاں کلک کریں
کس قسم کی موسیقی کی اسلام میں‌ اجازت ہے؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی