جواب:
خرگوش حلال جانور ہے اور اس کو کھانا جائز ہے۔حدیث مبارکہ ہے کہ:
عَنْ أنَسٍ رضی الله عنه قَالَ أنْفَجْنَا أرْنَبًا بِمَرِّ الظَّهْرَانِ فَسَعَی الْقَوْمُ فَلَغَبُوا فَأدْرَکْتُهَا فَأخَذْتُهَا فَأتَيْتُ بِهَا أبَا طَلْحَةَ فَذَبَحَهَا وَبَعَثَ بِهَا إِلَی رَسُولِ اﷲِ صلی الله عليه وآله وسلم بِوَرِکِهَا أوْ فَخِذَيْهَا قَالَ فَخِذَيْهَا لَا شَکَّ فِيهِ فَقَبِلَهُ.
’’حضرت انس رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ ہم نے ایک خرگوش کو مرالظہران کے مقام پر بھگایا۔ لوگ اس کے پیچھے دوڑتے دوڑتے تھک گئے تو میں نے اسے پکڑ لیا اور لے کر حضرت ابو طلحہ کی خدمت میں حاضر ہو گیا، انہوں نے اسے ذبح کیا اور اس کی سرین یا دونوں رانیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں بھیج دیں، ان کا بیان ہے کہ کوئی شک نہیں کہ آپ نے انہیں قبول فرما لیا۔‘‘
درج بالا حدیثِ مبارکہ سے ثابت ہوا کہ خرگوش کا گوشت حلال ہے اور اَئمہ اہل سنت کا اس بات پر اتفاق ہے کہ خرگوش حلال جانور ہے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔