Fatwa Online Durood-e-Minhaj
Home Latest Questions Most Visited Ask Scholar
   
فتویٰ آن لائن - کیا حرام اجزاء سے تیار کردہ خوراک کھانے سے حلال جانور حرام ہوجاتا ہے؟

کیا حرام اجزاء سے تیار کردہ خوراک کھانے سے حلال جانور حرام ہوجاتا ہے؟

موضوع: جدید فقہی مسائل  |  حلال اور حرام جانور   |  حلال کھانے

سوال پوچھنے والے کا نام: غیاث الدین       مقام: نامعلوم

سوال نمبر 3643:
محترم مفتی صاحب السلام علیکم ورحمہ اللہ وبرکاتہ! کچھ مرغی فام والے لوگوں سے یہ معلوم ہوا ہے کہ برائلر مرغ کی تیاری کے لئے جہاں مردارگوشت خوراک کےلئے استعمال کیا جاتا ہے، وہیں ان کا وزن کم دنوں میں پورا کرنے کے لئے انہیں شراب لگائی جاتی ہے۔ آیا اس کا گوشت حلال ہے یا حرام؟

جواب:

اگرچہ برائلر مرغی کی خوراک میں مختلف حرام و حلال اجزاء شامل ہوتے ہیں، لیکن کھانے کے بعد یہ تمام اجزاء ایک کیمیائی عمل سے گزرتے ہیں جس سے ان کا اثر بدل جاتا ہے۔ اس لیے اپنی غذا کی وجہ برائلر یا عام دیسی مرغی کی حلت پر کوئی فرق نہیں پڑتا، کیونکہ اسے حلال قرار دیتے وقت شریعت نے اس کی غذا کا اعتبار نہیں کیا۔ یہ بات ذہن نشین رہے کہ مرغی کی خوراک میں موجود خون، مردار اور دیگر حلال و حرام مرکبات اگرچہ انسانوں کے لئے حرام ہیں لیکن جانوروں کے لئے حرام نہیں، کیونکہ احکامِ شریعت کے مُکلف انسان ہیں، جانور نہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری

تاریخ اشاعت: 2015-06-01


Your Comments