جواب:
برائلر مرغی کا گوشت حلال ہے۔ اس کی خوراک میں جو چیزیں استعمال کی جاتی ہیں ان کی ہیئت کیمیائی عمل کے ذریعے تبدیل کر دی جاتی ہے۔ جس طرح دوسری مرغیاں ہر قسم کی خوراک کھا کر بھی حلال رہتی ہیں اسی طرح برائلر مرغیاں بھی حلال ہیں۔
اس کی افزائشِ نسل کوئی غیر فطری عمل سے نہیں ہوتی، صرف انڈوں کو ہیٹ دینے کا عمل مرغی کی بجائے دوسرے ذرائع سے لیا جاتا ہے جس میں کوئی حرج نہیں۔ لہٰذا برائلر مرغی کا گوشت کھانا حلال اور جائز ہے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔